Love Shayari in Urdu 2 lines is one of the most beautiful ways to express deep emotions in just a few words. These short Urdu shayari lines carry powerful feelings of love, affection, and romance that touch the heart instantly. Whether you want to share something soulful on social media, send a heartfelt message to someone special, or simply enjoy the charm of Urdu poetry, two-line love shayari is always a perfect choice. With their simple yet meaningful style, these verses make it easy to express what sometimes feels too heavy for ordinary words. Love poetry in Urdu copy paste | Urdu quotes about life | Dard poetry in Urdu
ان آنکھوں کو جب تیرا دیدار ہو جاتا ہے
دن کوئی بھی ہو لیکن تہوار ہو جاتا ہے !!
محبت کا کوئی رنگ نہیں پھر بھی وہ رنگین ہے
پیار کا کوئی چہرہ نہیں پھر بھی وہ حسین ہے !!
بہت خوبصورت ہیں میرے خیالوں کی دنیا
تجھ سے ہی شروع اور تجھ پر ہی ختم !!
تیری تصویروں میں مجھے اپنا سایہ دکھتا ہے
محسوس کرتا ہوں جو یہ دل، وہیں تو لکھتا ہے !!
مجھے کیا پتا تیرے سوا کوئی حسین ہے یا نہیں
میں نے تیرے سوا کسی اور کو دیکھا ہی نہیں !!
عشق ہے یا عبادت اب کچھ سمجھ نہیں آتا
ایک خوبصورت خیال ہو تو، جو دل سے نہیں جاتا !!
تو مل گئی ہے تو مجھ پہ ناراض ہے خدا
کہتا ہے کہ تُو اب کچھ مانگتا ہی نہیں !!
ہر لمحہ تیری یاد کا پیغام دے رہا ہے
اب تو تیرا عشق میری جان لے رہا ہے !!
ذرا سی شرارتی، ذرا سی نادان ہے تو
لیکن یہ بھی سچ ہے کہ میری جان ہے تو !!
میرے لفظ پھیکے پڑ گئے تیری ادا کے سامنے
میں تجھے خدا کہہ گیا اپنے خدا کے سامنے !!

سامنے بیٹھے رہو دل کو قرار آئے گا
جتنا دیکھیں گے تمہیں اتنا ہی پیار آئے گا !!
بہت اچھا لگتا ہے جب بھی تُو ہنستی ہے
کیونکہ تیرے ایک ہنسی میں میری جان بستی ہے !!
اس محبت کے رشتے کو ہم شدت سے نبھائیں گے
ساتھ اگر تم دو تو ہم دکھ کو بھی ہرانے گے !!
بہت خوبصورت وہ راتیں ہوتی ہیں
جب تم سے دل کی باتیں ہوتی ہیں !!
بِن تیرے میری ہر خوشی ادھوری ہے
پھر سوچ، میرے لئے تُو کتنی ضروری ہے !!
تیرے عشق میں اس طرح نیلام ہو جاؤں
آخری ہو تیری بولی اور میں تیرے نام ہو جاؤں !!
تم اور تمہاری ہر بات میرے لئے خاص ہے
یہی شاید پیار کا پہلا احساس ہے !!
لوگ مجھ سے میری خوشی کا راز پوچھتے ہیں
کہو تو بتا دوں تمہارا نام !!
تجھے دیکھنے سے میرا چہرہ کچھ یوں کھل جاتا ہے
جیسے تیرے ہونے سے مجھے سب کچھ مل جاتا ہے !!

کوئی اپنا رشتہ پوچھے تو بتا دینا
دو دلوں میں ایک جان بستی ہے ہماری !!
تم زندگی میں آ تو گئے ہو مگر خیال رکھنا
ہم جان تو دے دیتے ہیں مگر جانے نہیں دیتے !!
اگر ڈھونڈوں تو کوئی مجھے مل ہی جائے گا
لیکن تمہاری طرح مجھے کون چاہے گا !!
ہر طرف تُو نظر آتا ہے مجھے
تیرے علاوہ نہ کوئی اور بھاتا ہے مجھے !!
نہ تو پورے مل رہے ہو نہ ہی کھو رہے ہو تم
دن بہ دن اور بھی دلکش ہو رہے ہو تم !!
یہ ہماری محبت ہے یا کچھ اور، یہ تو پتا نہیں
لیکن جو تم سے ہے وہ کسی اور سے نہیں !!
کچھ خاص نہیں ان ہاتھوں کی لکیروں میں
مگر تُو ہو تو ایک لکیر ہی کافی ہے !!
میری روح کی طلب ہو تم
کیسے کہوں سب سے الگ ہو تم !!
کتنا چاہتے ہیں تم کو یہ کبھی کہ نہیں پاتے
بس اتنا جانتے ہیں کہ تیرے بغیر رہ نہیں پاتے !!

سنا ہے لوگ جہاں کھوئے وہیں ملتے ہیں
میں اپنے آپ کو تجھ میں تلاش کرتا ہوں !!
ہم نے دیکھا تھا شوقِ نظر کی خاطر
یہ نہ سوچا تھا کہ تُو دل میں اتر جائے گا !!
اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوں
اب میں اکثر میں نہیں رہتا، تُو ہو جاتا ہوں !!
مجھ سے جب بھی ملو تو نظریں اٹھا کے ملا کرو
مجھے پسند ہے اپنے آپ کو تیری آنکھوں میں دیکھنا !!
اپنے حسین ہونٹوں کو کسی پردے میں چھپا لیا کرو
ہم گستاخ لوگ ہیں، نظروں سے چوم لیا کرتے ہیں !!
چوم لوں تیرے ہونٹوں کو یہ دل کی خواہش ہے
بات یہ میری نہیں یہ دل کی فرمائش ہے !!
ہم اپنی دلپسند پناہوں میں آ گئے
جب ہم سمٹ کے تیری بانہوں میں آ گئے !!
میں خواہش بن جاؤں اور تُو روح کی طلب
بس یوں ہی جی لیں گے دونوں محبت بن کر !!
تیرے حُسن کو پردے کی ضرورت ہی کیا ہے
کون ہوش میں رہتا ہے تجھے دیکھنے کے بعد !!
اچھا لگتا ہے تیرے خیالوں میں کھو جانا
جیسے دور ہو کے بھی تیری بانہوں میں سو جانا !!

تجھ سے ملے نہ تھے تو کوئی آرزو نہ تھی
دیکھ لیا تجھے تو تیرے طلبگار ہو گئے !!
کتنی غور سے دیکھا ہوگا میری آنکھوں نے
کہ تمہارے بعد کوئی چہرہ اچھا ہی نہیں لگتا !!
آئے ہو جو آنکھوں میں کچھ دیر ٹھہر جاؤ
ایک عمر گزرتی ہے ایک خواب سجانے میں !!
کھلتا نہیں ہے حال کسی پر کہے بغیر
پر دل کی جان لیتے ہیں دلبر کہے بغیر !!
میں وہاں جا کے بھی مانگ لوں تجھے
کوئی بتا دے قدرت کے فیصلے کہاں ہوتے ہیں !!
میرا تجھ سے لڑنا تو ایک بہانہ ہے
مجھے تو تیرے ساتھ صرف وقت گزارنا ہے !!
وہ اس انداز میں مجھ سے محبت چاہتی ہیں
میرے خواب میں بھی اپنی حکومت چاہتی ہیں !!
ہزاروں کی محفل ہے لاکھوں میلے ہیں
جہاں تُو نہیں وہاں ہم اکیلے ہیں !!
میں وقت بن جاؤں تُو بن جانا کوئی لمحہ
میں تجھ میں گزر جاؤں تُو مجھ میں گزر جانا !!
تیری باتیں، تیری یادیں اور تیرے ہی فسانے ہیں
لو قبول کرتے ہیں ہم تیرے ہی دیوانے ہیں !!
دل تو کرتا ہے تیری آنکھوں کا پانی بن جاؤں میں
اور تُو کبھی نہ روئے مجھے کھونے کے ڈر سے !!

میں اُس کو چاند کہہ دوں یہ ممکن تو ہے مگر
لوگ اُسے رات بھر دیکھیں یہ مجھے گوارا نہیں !!
تجھے دل میں ہزار بار یاد کرتا ہوں
میں تجھ سے تجھ سے زیادہ پیار کرتا ہوں !!
فرضِ محبت کو میں ادا کرتا رہوں گا
تُو خوش رہے ہمیشہ یہ دعا کرتا رہوں گا !!
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
تُو بہت دیر سے ملا ہے مجھے !!
دل میں تیری چاہت لبوں پہ تیرا نام ہے
تُو محبت کر یا نہ کر، میری زندگی تیرے نام ہے !!
کیا کرو گے ہم سے جوابِ عشق لے کر
کہہ تو دیا ہے تیرے تھے اور تیرے ہی رہیں گے !!
اچھا لگتا ہے تیرا نام میرے نام کے ساتھ
جیسے کوئی خوبصورت جگہ ہو حسین شام کے ساتھ !!
جسے سوچ کر ہی چہرے پر خوشی آ جائے
وہ خوبصورت احساس ہو تُو !!
صرف تُو ہو ایک میرے سکون کا لمحہ
ورنہ شور تو سارے جہاں میں ہے !!
تیری یادوں میں کھو نے لگا ہوں
جب سے ملا ہوں تیرا ہونے لگا ہوں !!
تیرے خاموش لبوں پر محبت گنگناتی ہے
تُو میری ہے، میں تیرا ہوں بس یہی آواز آتی ہے !!
کروں جو بند آنکھیں تو تیرے ہونے کا احساس ہے
میری ہر منزل کو جانا تمہاری تلاش ہے !!
نہیں بھاتا اب تیرے سوا کسی اور کا چہرہ
تجھے دیکھنا اور دیکھتے رہنا دستور بن گیا ہے !!
اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوں
اب میں اکثر میں نہیں رہتا، تُو ہو جاتا ہوں !!
تیرے ہونٹوں میں اتنی مٹھاس ہے
کہ اس کے آگے ڈیری ملک بھی بکواس ہے !!