Eid Poetry in Urdu is a beautiful way to express joy, gratitude, and love during the festive occasion of Eid. Whether it’s Eid Mubarak poetry, heartfelt Eid Shayari in Urdu, or emotional verses about togetherness, poetry adds depth to the celebrations. People share Eid ul Fitr poetry and Eid ul Adha poetry with their loved ones to spread happiness and blessings. If you’re looking for the best Urdu poetry for Eid, you’ll find verses that capture the true essence of this special day.
میری طرف سے تمام اہل اسلام کو
عید الفطر مبارک ہو
چاند کو دیکھ کے مسکرانا بیشک عید ہے لیکن
انسان انسان کو دیکھ کر مسکرائے تو روز عید ہے
عید مبارک
تیری خواہش بس تیری امید کرتا ہے کوئی
دیکھ کر تجھے میری جان عید کرتا ہے کوئی
کتنے ترسے ہوئے ہیں خوشیوں کو
وہ جو عیدوں کی بات کرتے ہیں
میں تو اس روز مناوں گی عید
ختم جس روز یہ جدائی ہو گی
یہ عید بھی گزر جائے گی حسب سابق
کپڑے نئے ہونگے اور غم وہی پرانے
ایسے لگ جائینگے گلے تمہیں عید کے دن
کہ بچھڑینگے تو بس جان چلی جائے گی
بس کچھ تصویریں بنانا ہوتی ہیں
ورنہ سنورکرعیدیں اب کون مناتا ہے
وہ بڑے لوگ تھے
چھوٹی عید پر کیسے آتے
نگاہیں راہ دیکھتی رہ گئیں
وہ نہ آئے اور عید بھی گزر گئی
اپنے دل کا حال تجھے سناؤں کیسے
تو جو ساتھ نہیں عید مناؤں کیسے
تیرے بغیر تیرے خیالوں کے سہارے
ہم نے عید منائی نہیں صرف گزاری ہے
نا مجھے تیری نا تجھے میری خبر جائے گی
عید اس بار بھی دبے پاؤں گزر جائے گی
عید کے خیال نے خوش کر دیا لیکن
تمہیں سوچ کر دل اب بھی بہت اداس ہے
زندگی کا حال بھی عید جیسا ہو گیا ہے
خوشیاں بھی سال میں اک بار دستک دیتی ہیں
ہر اک درد کی شدت چھپائی جائیگی
عید تو عید ہے، آخر منائی جائیگی