Tea poetry in Urdu text is a delightful way to express love for tea through beautiful verses that capture both emotions and everyday life. For many people, a cup of tea is not just a drink but a source of comfort, relaxation, and inspiration. That’s why poets in Urdu often use tea as a symbol of warmth, friendship, and peaceful moments. In this article, we will explore simple and heart-touching tea poetry, share short quotes, and highlight why Urdu poetry about tea connects so deeply with readers. Whether you are a tea lover, a poetry fan, or just looking for relaxing words, you’ll enjoy these easy-to-read lines that bring both flavour and feeling together. Sad poetry in Urdu | Funny poetry in Urdu text | aqwal e zareen in urdu text

آپ کبھی آئیں تو سہی.!
ہم اپنے ہاتھوں سے چائے پلائیں گے

لوگ پتہ نہیں کیوں دل پہ مرتے ہیں
حلانکہ چائے زیادہ مزے کی ہوتی ہے

:تمہاری یاد میں ہم چاۓ بہت پیتے ہیں
یا تو ملنے آؤ یا چاۓ کی پتی بھجواؤ

تم نہ ملو تو ایک بے چینی رہتی ہے
بات چائے کی ہو رہی ہے محبوب کی نہیں

دھوکے کے بعد چائے وہ دوسری چیز ہے
جو بندے کی آنکھیں کھول دیتی ہے

ڈہلتی شام اور گہرے سائے
میں خالی کرسی اور چائے

وقت قلیل باتیں طویل شکوے ہزار
پر جانے دیجئے چائے پی جیئے

یہ تازگی یہ تبسم اور یہ زندگی
کہاں ملتی ہمیں اگر چائے نہ ہوتی

ایک چائے دو کپوں میں برابر سی بانٹ کر
اکثر کیا ہے فرض کہ تنہا نہیں ہوں میں

چائے سا عشق کیا ہے تم سے
صبح شام نہ ملو تو سر درد رہتا ہے

غضب کی گرمی ہے دل پھر بھی بے قرار ہے
دو کپ چائے پی کر بھی تیسرے کپ کا انتظار ہے

تھکے ہوئے لوگوں کی آس ہو تم
چائے ہمارے لیے بہت خاص ہو تم

میری وفاؤں کا اتنا تو سلا دو
گھر بلا کر ایک کپ چائے پلا دو

چائے تو قرۃ العین ہوتی ہے
قلب کا سکون دل کا چین ہوتی ہے

شام کی چائے نہ ملے تو ایسا لگتا ہے
بندہ سسرال جائے اور منگیتر سے نہ ملے

زندگی میں باقی سب درد ہیں
بس چائے ہی ہمدرد ہے

سارے دنیا کا خسارہ ایک طرف
اور بنا چائے کے جو دن گزرا وہ ایک طرف

دنیا کی الجھنوں سے دور رہتے ہیں
چائے پیتے ہیں سکون میں رہتے ہیں

کبھی کبھی اپنے ہاتھ کی چائے پی کر
خود سے ہی عشق ہونے لگتا ہے