Teacher poetry in Urdu is a heartfelt way to express gratitude and respect for our mentors who shape our future. These Urdu poems for teachers often highlight the sacrifices, dedication, and love teachers give to their students. Whether you’re looking for teacher appreciation poetry, the best poetry for teachers in Urdu, or shayari for teachers, you’ll find deep emotions and powerful words in every verse. On occasions like Teacher’s Day or when writing a tribute, Urdu shayari for teachers offers the perfect way to convey your feelings with elegance and depth. Urdu poetry for friends
زندگی نام ہے کانٹوں کے سفر کا لیکن
راہ میں پھول بچھاتے ہیں ہمارے اُستاد
سب کو تہذیب و تمدن کا سبق دیتے ہیں
ہم کو انسان بناتے ہیں ہمارے اُستاد
استاد بادشاہ تو نہیں ہوتا
لیکن بادشاہ بنا دیتا ہے
روشنی بانٹتا پھرتا ہے سورج کی طرح
ڈوبتا ہے تو ستاروں کو جنم دیتا ہے
ان پڑھ تھا اور جاہل، قابل مجھے بنایا
دنیائے علم و دانش کا راستہ مجھے دکھایا
استاد کی مثال ایک چراغ کی طرح ہوتی ہے
جو دوسروں کو روشنی دینے کے لیے خود کو جلاتا ہے
شاگرد ہیں ہم میرؔ سے استاد کے راسخؔ
استادوں کا استاد ہے استاد ہمارا
اے دوستو ملیں تو بس ایک پیام کہنا
استاد محترم کو میرا سلام کہنا
آپ سے لفظوں کا نہیں، روح کا رشتہ ہے میرا
اے اُستاد، آپ ہر قدم پہ میرے رہنما بنے رہے
وہی شاگرد پھر ہو جاتے ہیں استاد اے جوہرؔ
جو اپنے جان و دل سے خدمت استاد کرتے ہیں
نہ جانے کیوں چلے ہو یک بہ یک چھوڑ کر دنیا
غموں میں ڈوبا ہے آج بھی تیرا لائق شاگرد
ترتیب دے رہا ہوں لفظ یاد کے لیے
کامل کہاں کہ لکھ سکوں اُستاد کے لیے
ہماری درسگاہوں میں جو یہ اُستاد ہوتے ہیں
حقیقت میں یہی تو قوم کی بنیاد ہوتے ہیں
جو کرتے ہیں ادب اُستاد کا، پاتے ہیں وہ رفعت
جو ان کے بے ادب ہوتے ہیں، وہ برباد ہوتے ہیں
فہم و دانائی و ہنر کا آسمان اُستاد ہے
علم و حکمت کی یقینا کہکشاں اُستاد ہے
اب مجھے مانیں نہ مانیں اے حفیظؔ
مانتے ہیں سب مرے استاد کو
بدلنا ہے مجھے اپنی قوم کے بچوں کا مزاج
بین تراشے ہوئے ہیرے مجھے اچھے نہیں لگتے
ایّامِ شکستہ تو گزر جائیں گے لیکن
اُستاد کے ہونٹوں کی ہنسی یاد رہے گی
استاد کے احسان کا کر شکر منیرؔ آج
کی اہل سخن نے تری تعریف بڑی بات
دولتِ علم و ہنر جن سے ملی ہے مجھ کو
ہر معلم کو میرے اس کا صلہ دے مولا
اچھا اُستاد جانتا ہے کہ اپنے طالب علم
کے اندر سے بہترین کیسے نکالنا ہے
اساتذہ نے مرا ہاتھ تھام رکھا ہے
اسی لئے تو میں پہنچا ہوں اپنی منزل پر