Life deep poetry in Urdu, beautifully expresses the emotions we feel but often cannot explain. Whether it’s about pain, love, or the truth of life, this type of poetry touches the heart. Many people find comfort and meaning in Urdu’s poetry because it resonates with real-life struggles and emotions. In this article, we will explore some powerful lines that reflect the depth of life, emotions, and the silent thoughts that lie within. If you’re looking for meaningful poetry about life, feelings, and inner thoughts, you’re in the right place. 2 line Urdu poetry copy paste sad | Alone Sad Status In Urdu | Life sad poetry in Urdu

یہ بچھڑنا نہیں اجڑنا تھا
جس طرح سے جدا ہوئے ہم تم

بے وفائی کی سب کتابوں میں
تمہارے جیسی کوئی مثال نہیں

بے وفاؤں کی محفل لگے گی آج
ذرا وقت پر آنا مہمان خاص ہو تم

زخم دینے والے بھی اپنے
اور مرہم لگانے والے بھی اپنے

تجھے اجاڑ کر بھی ترس نہ آیا
لوگ میری داستان سن کر روتے ہیں

زخم کب کا تھا درد اٹھا ہے اب
اس کے جانے کا دکھ ہوا ہے اب

سنو ہر روز رلا دیتے ہو
کسی کے درد سے درد نہیں ہوتا تمہیں؟

جیسے پھر کبھی ہونا ہی نہیں
درد جب بھی ہوا اس قدر ہوا

تیرے گمان تک بھی نہیں وہ
جو درد سہہ بھی لیئے ہم نے

تم کہاں تک کرو گے میری دلجوئی…؟
میں تو اکثر اداس رہتا ہوں۔

زندگی آ میں تجھے گلے لگاتا ہوں
تو ستم کرتا جا میں اپنا صبر آزماتا ہوں

زندگی میں جو بھی ملا سبق دے گیا
ہر شخص میرا استاد نکلا

کچھ لوگ زندگی ہوتے ہیں
مگر زندگی میں نہیں ہوتے

اگر زندگی اتنی اچھی ہوتی
تو کوئی بھی دنیا میں روتے ہوئے نہ آتا.

باہر رونقیں لگا کے بیٹھے ہیں
اندر اک قبرستان سا بنا ہوا ہے

کوئی ایک شخص تو یوں ملے
کہ میری جاں کو سکوں ملے

مسکرانا کون سا مشکل کام ہے
بس تمہیں سوچنا ہی پڑتا ہے

بہت درد لکھتے ہوصاحب
کیا خوشیاں چھو کر بھی نہیں گزریں

اس خیال سے آنسو چھپا لیے ہم نے
اداس رہ کے کسی کو اداس کیا کرنا

جو نیند رونے کے بعد آتی ہے
وہ نیند کی گولیوں سے بھی نہیں آتی

رولایا نہ کر اے زندگی مجھے
چپ کرانے والا اب کوئی نہیں

کبھی دیکھا نہ آنکھ بھر کے اسے
جب دیکھا تو آنکھ بھر آئی

آخری آئینہ بھی توڑ دیا
میری تنہائی اب مکمل ہے

تنہایوں میں سکون ہے
محفلوں میں دل ٹوٹ جاتے ہیں

پہلی خواہش کی بات رہنے دو
تم میری آخری تمنا ہو
3 Comments