Yaad poetry in Urdu is one of the most touching ways to express deep emotions, especially when it comes to love, loss, or unforgettable memories. People often turn to this kind of poetry when they miss someone special, or when they want to put their feelings into simple yet powerful words. In Urdu literature, yaad shayari holds a special place because it beautifully captures the emotions of separation, longing, and heartfelt connections. Whether it’s short two-line verses or long expressive poems, this poetry makes it easier for readers to relate, remember, and even heal through words. Sad poetry in urdu text | Barish poetry in urdu | Alone poetry in urdu

آج کی رات بھی ممکن ہے نا سو سکوں
یاد پھر آئی ہے نیندوں کو اڑانے والی

غرور نہیں کرتا مگر اتنا یقین تو ضرور ہے
اگر یاد نہیں کرو گے تو بھلا بھی نہیں پاؤ گے

کر رہا تھا غم جہاں کا حساب
آج تم یاد بے حساب آئے

تمہاری یاد کے جب زخم بھرنے لگتے ہیں
کسی بہانے تمہیں یاد کرنے لگتے ہیں

ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں
اور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں

نہیں آتی تو یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتی
مگر جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیں

آپ کی یاد آتی رہی رات بھر
چاندنی دل دکھاتی رہی رات بھر

اک عجب حال ہے کہ اب اس کو
یاد کرنا بھی بے وفائی ہے

یاد ماضی عذاب ہے یارب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا

جاتے جاتے آپ اتنا کام تو کیجے مرا
یاد کا سارا سر و ساماں جلاتے جائیے

وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیں
جنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں

ذرا سی بات سہی تیرا یاد آ جانا
ذرا سی بات بہت دیر تک رلاتی تھی

ان کا غم ان کا تصور ان کی یاد
کٹ رہی ہے زندگی آرام سے

ہم اسے یاد بہت آئیں گے
جب اسے بھی کوئی ٹھکرائے گا

ہم تو درد لیکر بھی یاد کرتے ہیں
لوگ درد دے کر بھی بھول جاتے ہیں

تم مجھے پھر سے ستانے لگے
کیوں مجھے پھر سے یاد آنے لگے

رابطے میں ذرا اضافہ کیجیے صاحب
یادوں سے گزارا اب نہیں ہوتا